ابنا: سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنماعبدالقادر ملا کی پھانسی سزا پر عمل درامد روک دیا۔ اسوشیٹڈ پریس کے مطابق پھانسی کی سزا پر عمل درامد روکنے کا حکم پھانسی دئے جانے سے دیڑھ گھنٹے پہلے دیا گيا۔ آج صبح اس حکم پر عمل کیا جانا تھا۔ عبدالقادر ملا کے وکیلوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس سزا کو ختم کروانے میں کامیاب ہوجائيں گے۔ عبدالقادر ملا پر الزام ہے کہ انہوں نے اکہتر کی جنگ آزادی کے دوران ایک عسکری تنظیم بنائي تھی اور سیکڑوں افراد کا قتل عام کیا تھا۔ انیس سو اکہتر میں بنگلادیش پاکستان سے الگ ہوکر ایک نئے ملک کی صورت میں سامنے آيا تھا۔ بنگلادیش کی جنگ آزادی میں تیس لاکھ افراد مارے گئےتھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487892
سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنماعبدالقادر ملا کی پھانسی سزا پر عمل درامد روک دیا۔